

Loading content...
بچپن سے اپنے شہنشاہ ِزمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے بارے میں ہمیشہ ایک پیاس رہی کہ ان کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلوم کروں ان کے فضائل ان کے واقعات زیادہ سے زیادہ مجھے عطا کئے جائیں اور جن جن پہلوؤں پہ میں نے اولین پیاس محسوس کی تھی ان میں سے ایک پہلو یہ تھا کہ جس کے بارے میں آج آپ سے بات ہورہی ہے یعنی شہنشاہ معظم عجل اللہ فرجہ الشریف کی والدہ ٔ طاہرہ ٔ و طیبہ و مقدسہ ومطاہرہ صلوات اللہ علیھا اور ان کے اجداد صالحین سلام اللہ علیھم کے بارے میں معلومات جمع کئے جائیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار