

Loading content...
حقیقت یہ ہے کہ ایک عام آدمی کو جو واقعات حصولِ تعلیم کے بعد لاکھوں جتنوں کے بعد دیکھنے کو ملتے ہیں وہ مجھے بچپن میں بطور کہانی سنا دئیے گئے تھے اور میں اس حقیقت کا اعتراف کرتے ہوئے فخر محسوس کرتا ہوں کہ بعد میں جب میں خود کتب بینی کے قابل ہوا تو اس کے بعد آج تک کوئی معجزہ کوئی واقعہ ایسا میری نظر سے نہیں گزرا جو میں نے بچپن میں بطور کہانی نہ سنا ہوا ہو بلکہ واقعات ملاقات امامؐؐپر جملہ کتب دیکھے ہیں مگر 90% فی صد واقعات میں بطور کہانی سن چکا تھا اور دس فی صد وہ واقعات ہیں جو متاخرین کے ہیں ورنہ متقدمین کا کوئی واقعہ ایسا ہے ہی نہیں جو میں نے بچپن میں نہ سنا ہو۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار