

Loading content...
کلی حمد ہے اس ذات ِمخفی و مستور و محجوب عن العقول کی کہ جس نے اپنے شدت کرم کی وجہ سے عالم خلق میں مظاہر ازلی و ابدی صلوات اللہ علیھم اجمعین کو قبائے بشر میں ظاہر ہونے کا اذن بخشا اور اندھی خلق کی دست گیری فرمانے کیلئے اپنے دست ہائے قدس کو ظاہر فرمایا حالانکہ اس شفقت کا کوئی مستحق بھی نہ تھا یہ انسانی فطرت ہے کہ انسان جس سے محبت کرتا ہے اس کے آثار کا متلاشی رہتا ہے اس کی ایک ایک چیز کو ڈھونڈتا ہے اس سے متعلق ہر چیز کو دریافت کرتا ہے اور اپنے محبوب کی ہر چیز کے سامنے سجودِ محبت نچھاور کرتا رہتا ہے حتیٰ کہ محب اپنے محبوب کے نقوش ِقدم سے بھی پیار کرتا ہے ہم اگرچہ محبوب عالمین عجل اللہ فرجہ الشریف کی محبت کا دعویٰ کرنے کے تو قابل نہیں ہیں مگر مصر کی بڑھیا کی طرح صف ِعشاق میں نام دیکھنا ضرور چاہتے ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار