

Loading content...
جائے کہ جہاں تک کوئی اس سے فائدہ اٹھا سکے اور اس سے سوئے استفادہ نہ کر سکے سو وہ اتنا ہی تھا کہ جتنا میں نے بیان کر دیا ہے اس سے آگے جو کچھ ہے اس کے لئے مرشد کامل کی سرپرستی کے بغیر پہنچنا ناممکن نہیں تو دشوار ضرور ہے۔جب میں نے اس باب کو لکھنا شروع کیا تو اپنے عزیزان سے یہ مشورہ کیا کہ ہمیں بات کہاں تک کھولنا چاہیے؟ کیونکہ جو فقراء کا طریقہ تھا اس میں ابتداء سے ایک مجاہد بالنفس کو سب کچھ دیا جاتا تھا کیونکہ جب تک طالب انوارِ الٰہی کے دل میں دنیا کو پانے کا احساس رہتا ہے وہ آگے نہیں جا سکتا اور وہ دنیا کیلئے ترستا رہتا ہے اس لیے میں نے سوچا تھا کہ ایک طالب صادق کو کامل کرنے کیلئے ہر اس چیز کو پانے کا طریقہ لکھ دینا چاہیے کہ جو اس راستے میں پڑی ہوئی ملتی ہے تاکہ وہ ان خرف ریزوں کو پا لے گا تو اس کے دل میں اس دنیا کے خزائن کی تشنگی نہ رہے گی مگر اس کے ساتھ ہی یہ خطرہ بھی نظر آیا کہ کہیں کسی دنیاپرست نے انہی خرف ریزوں کو اپنا سب کچھ بنا لیا اور وہیں بیٹھ کر کرتب اور کرشمہ بازی سے حصول دنیا میں مصروف ہوگیا تو اس کی ہلاکت کے ذمہ دار بھی ہم ہی ہوں گے اس لیے پھر یہ مشورہ پاس ہوا کہ ہمیں ان چیزوں کو یہاں نقل نہیں کرنا چاہیے کہ جس سے کوئی دنیا پرست فائدہ اٹھا کر عوام کو مورد ہلاکت میں ڈالے اس لیے پھر میں نے یہاں ان چیزوں کو درج نہیں کیا کیونکہ ہمارا مقصد تو یہ تھا کہ کسی طرح سے انسان اپنے مالک حقیقی سے واصل ہو جائے نہ کہ اس دنیا کی گندگی میں پھنس جائے اور پوری زندگی یہی گندگی کھاتا رہے۔اور اس میں یہ بھی لکھ دیا ہے کہ آپ کس طرح اپنے لیے مرشد حق کو تلاش کر سکتے ہیں اور اسے پانے کا کون سا درست اور بے خطر طریقہ ہے اس پر عمل کرنے سے کوئی بھی انسان ہلاکت میں مبتلا نہیں ہوگا بلکہ اسے وہی مرشد ملے گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار