

Loading content...
یعنی ہم علم وحکمت کے شہر ہیں اور امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام اس کے دروازہ ہیں اور انسان کسی شہر میں دروازے ہی سے داخل ہو سکتا ہے اگر کسی دیوار کو پھاندے گا تو مجرم ہوگا اس لیے خلوتِ نبوت میں داخلے کیلئے اس دروازے تک جانا لازم ہے اور اسی لیے سارے مسالک فقر وتصوف کے سلسلہ ہائے طریقت میں امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام کو یہی مقام دیا گیا ہے اور ہر سلسلے کی آخری کڑی امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام ہی ہیں اور جس سلسلہ طریقت کی آخری کڑی یہ جناب نہ ہوں اسے ناقص ماننا چاہیے کیونکہ وہ ایک مسافر عرفان کو کفایت نہ کر سکے گا اور کہیں راستے میں چھوڑ دے گا یعنی اس بزم عامی سے آگے لے جانے کا اس کے پاس کوئی ذریعہ نہ ہوگا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار