

Loading content...
عرفاء و فقراء عام طور پر اسی مقام تک بیان فرماستے ہیں اور آگے کے مراحل کو بیان نہیں کرتے اور عام طلباء اس سے آگے جانے کی سوچ ہی نہیں سکتے ہاں جو استعدادِ کامل رکھنے والے طالب صادق ہوتے ہیں عرفاء وفقراء اسے اگلی منزل تک لے جاتے ہیں یہ مقام حضوری سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہے یہاں انسان ان کی بزم قدسی میں پہنچ جاتا ہے مگر یہ بزم عامی ہوتی ہے یعنی جیسے ان کے ظاہری زمانہ حیات میں مسجد النبیؐ میں ایک بزم ہوتی تھی اس میں مونین کے پہلو میں منافقین بھی نظر آتے تھے اصحاب اخیار کے ساتھ اصحاب اشرار بھی دیکھے جا سکتے تھے صاحبانِ عرفان کے ساتھ صاحبانِ انکار بھی موجود ہوتے تھے اسی طرح جب ایک طرح روحانیات کے سفر میں جب یہ بزم ملتی ہے تو وہاں ایک طالب مولیٰ کو اسی حقیقت کو سمجھ کر جانا چاہیے کہ اس مدرکات میں کسی کا نظر آنا اس کی عظمت اور شان کا آئینہ دار نہیں ہے کیونکہ منافقین دربارِ رسالت میں موجود ہوتے تھے اور ان کی موجودگی ان کے مومن ہونے کی دلیل نہیں تھی تو آج بھی نہیں ہے بلکہ ایک عارف کو سوچنا چاہیے کہ اسے اس بزم میں داخل ہونا ہے جہاں غیر کا وجود نہ ہو صرف حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کی پاک آل کے سوا کوئی نہ ہو اور اس تک رسائی کیلئے مزید آگے جانا ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار