

Loading content...
(ایک وضاحت)یہاں یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ یہ تمہاری دوسری منزل ہے یہاں قیام کیلئے رکنا مناسب نہیں ہوتا کیونکہ بعض لوگ اسی کو منزل مراد سمجھ کر یہاں کے مشاہدوں میں کھو جاتے ہیں اور اسی کو کافی سمجھ لیتے ہیں اور یہی مشاہدات ان کیلئے حجابات بن جاتے ہیں حالانکہ یہ بھی ایک عظیم سعادت ہے مگر جب کوئی سعادت کسی بڑی سعادت میں مانع ہو جائے تو اس کی اچھائی کا مقام باقی نہیں رہتا جیسے اگر کوئی شخص نماز میں مصروف ہو اور اسے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یاد فرمائیں اور وہ نماز کو جاری رکھے تو یہ نماز انپی ساری سعادتیں اور افادیتیں کھو دیتی ہے اور یہ اچھائی کے بجائے برائی کے دائری میں آجاتی ہے اسی طرح مشاہدہ انبیاء واولیاء مشاہدۂ بزمِ قدسی مشاہدہ عرش و کرسی و لوح و قلم اگر جمال اعلیٰ اور مشاہدۂ بالا میں مانع ہو جائیں تو پھر یہ اپنا استحسان کھو دیتے ہیں اور اس مقام کے حامل کیلئے حجاب بن جاتے ہیں اور ہر حجاب خیر نہیں بلکہ ایک شر ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار