

Loading content...
دوستو جب آپ اس منزل چہارم پہ پہنچیں گے تو اس وقت تک آپ پر مکاشفات کے دروازے کھل چکے ہوں گے آپ مشاہداتِ انوار سے مشرف ہو چکے ہوں گے اور آپ میں کامل محویت وبے خودی Ecstasy پیدا ہو چکی ہوگی اس لیے یہاں جو ریاضت ہوتی ہے وہ اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہوتی ہے اس کے لیے سابقہ مقدمات وآداب وشرائط بحال رکھنے پڑتے ہیں یعنی بعداز نصف شب غسل پاک لباس پاک غذا اخلاقی پابندیاں اسی طرح استغفار اور لاحول ولا قوة پڑھنا پڑتا ہے اس کے علاوہ جو ہے وہ یہ ہے کہ جب مصلیٰ پہ مہیائے ریاضت ہو جائیں تو اس سے قبل جس طرح اسم اللہ کا تصور کیا تھا وا رایک ایک عضو پر لکھا تھا اسی طرح اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پہلے گنبد ذہن میں لکھیں اس کے بعد سابقہ طریقے پر لکھتے چلے جائیں۔جب آپ ریاضت کر رہے ہوں تو اس ریاضت کے دوران دل ہی دل میں صلوات کاملہ کا ورد جاری رکھیں کیونکہ حدیث صحیح میں آیا ہے کہ جس نے ہمارا نام پاک لکھا ہوا ۔دیکھا ہے یا کسی سے سنا ہے یا خود زبان پر لایا ہے اور اس نے صلوات نہیں پڑھی تو اس نے (نصیب دشمناں) ہم پر جفا کی ہے اس لیے اس تصور میں کیونکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام پاک کا تصور ہوتا ہے اس لیے یہاں صلوات کا ورد واجب ہے اور صلوات کاملہ اس طرح پڑھیں ۔ یارب محمد وآل محمد صلی علی محمد و آل محمد و عجل فرج آل محمد یہ یاد رہے کہ صلوات مبتر سے منع فرمایا گیا ہے یعنی جس صلوات میں آل پاک پر صلوات نہ ہو وہ صلوات قبول نہیں ہوتی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار