

Loading content...
کے بعد کسی نے کہا اس بڑی شخصیت کو ایک ملازم کی ضرورت ہے جو اس کے بعض امور کی نگرانی کرے آپ نے اس کی ملازمت اختیار کر لی یہ تعارف کا چوتھا درجہ ہے پھر ایک دن اس شخصیت نے کہا کہ اب تم میری ذاتی خدمت کرو میرے پاس ہر وقت موجود رہو اور آپ نے یہ خدمت کا درجہ بھی پا لیا تو یہ تعارف کا پانچواں درجہ ہے اس کے بعد اس شخصیت نے آپ کو اپنا نائب قرار دیا اور کہا میرے ملنے والوں سے اب تم ملا کرو اور میری طرف سے باقی ملازمین کو احکام تم جاری کیا کرو اور میرے خارجی امور اب تم سنبھال لو اور آپ کو یہ درجہ بھی مل گیا تو یہ تعارف کا چھٹا درجہ ہے اس کے بعد اس شخصیت نے کہا کہ اب میرے ذاتی امور اور داخلی معاملات میں بھی تم میرے وارث ہو اور میری موجودگی اور عدم موجودگی میں تم میرے وارث ہو تو یہ تعارف کا ساتواں یعنی آخری درجہ ہے اس سے آگے کوئی درجہ نہیں ہے بلکہ اس شخصیت کی ذات ہی ہے۔اسی طرح روحانیت بھی ایک طرح سے اللہ جل جلالہ کے تعارف ہی کا نام ہے اس لیے اس کا آغاز اسم ذات اللہ سے شروع ہوتا ہے جب اس کا قیام تصور ہو جاتا ہے تو اس کے بعد اس کے اسمائے مجسم علیہم الصلوات والسلام کی طرف انسان کو پرواز کرنا پڑتی ہے جن کے بارے میں اللہ نے فرمایا ہے و للہ الاسماء الحسنی فدعوہ بہا یعنی اللہ کے لئے اس کے کچھ خوبصورت اسماء مخصوص ہیں تم ان کے ذریعے اسے دعوت دو پھر یہاں تک فرما دیا گیا جو لوگ اس کے اسمائے مجسم علیہم الصلوات والسلام سے الحاد کا ارتکاب کرتے ہیں وہ مردود رہتے ہیں اور لاتعداد احادیث میں فرمایا گیا ہے نحن اسماء اللہ الحسنی یعنی اللہ کے اسمائے حسنیٰ ہم چہاردہ معصومین علیہم الصلوات والسلام ہیں۔دوستو یہ اللہ کے جیتے جاگتے زندہ اسمائے پاک ہیں اور گویا انہیں دیکھنا ایسا ہے جیسے اللہ جل جلالہ کو ٹی وی پہ دیکھا جا رہا ہو اسی لیے انہوں نے فرمایا من رآنی فقد رآی الحق یعنی جس نے ہماری زیارت کی اس نے گویا اللہ کی زیارت کی اور وہ بھی زار اللہ علی عرشہ یہاں نہیں بلکہ اللہ کی عرش پہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار