

Loading content...
دوستو جب ذہن میں اسم ذات اللہ کا تصور قائم ہو جائے تو پھر انسان کو اپنے پورے جسم پر اس کا قیام کرنا ہوتا ہے اس کا طریقہ یہ ہے کہ سابقہ آداب وشرائط کے بعد کمرے میں مکمل تاریکی پیدا کر لی یعنی ساری لائٹیں بجھا دیں اور خود کو اپنے مرشد پاک کے سامنے موجود تصور کریں اور یہ تصور کریں کہ مرشد پاک پہلے آپ کی پیشانی پہ اپنی انگشت شہادت سے اسم اللہ لکھ رہے ہیں اس طرح چودہ مرتبہ لکھوائیں اس کے بعد دائیں آنکھ پہ لکھوائیں پھر بائیں آنکھ پہ پھر ہونٹوں پہ زبان پہ سینے پہ پھر دل پہ لکھوائیں اسی طرح پورے جسم کے بارے میں تصور کریں کہ مرشد پاک اسم ذات اللہ لکھ رہے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار