

Loading content...
کی تلاوت کریں۔اس کے بعد اپنے ذہن میں اسم اللہ کو لکھنا شروع کریں یعنی جس خط میں آپ نے تختے پر لکھوایا تھا اسی خط میں اپنے ذہن کی دیواروں پہ لکھیں اس کا طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے ذہن کو ایک گنبد کی طرح تصور کریں اور خود کو اس میں بیٹھا ہوا تصور کریں اور اس گنبد کو نیم تاریک تصور کریں اس کے بعد آپ تصور میں انگشت شہادت کو اٹھائیں اور یوں تصور کریں کہ اس انگلی سے ایک نور کی شعاع نکل رہی ہے اور آپ اس سے گنبد ذہن کی سامنے والی دیوار پر لکھیں اللہ یعنی یہ عبارت آپ کی پیشانی پہ اندرونی طرف لکھی جائے گی اسی طرح چودہ مرتبہ لکھیں۔اس کے بعد اسی طریقے سے گنبد ذہن کے داہنی طرف لکھیں پھر بائیں طرف لکھیں پھر اس کی پچھلی طرف لکھیں یہ عبارتیں چودہ چودہ مرتبہ لکھیں اس کے بعد گنبد ذہن میں تصور میں اوپر دیکھیں جیسے گنبد میں اندر کی طرف آدمی دیکھتا ہے تو ایک مرکز نظر آتا ہے بس اسی مرکز میں اسم اللہ لکھیں اس ریاضت کا فلسفہ یہ ہے کہ انسان اس دنیا میں مادیت کے کثیف گیند میں بند ہے۔اور اسے معلوم نہیں کہ اس گنبد بے در کے باہر کیا ہو رہا ہے؟ اور وہاںکی فضا کتنی خوشگوار ہے؟ اسے یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ وہ ایک تاریک کوٹھڑی میں محبوس ہے اور باہر اللہ کے انوار کا سمندر موجیں مار رہا ہے لیکن انسان جب اس طرح اسم اللہ کی عبارت کو لکھتا ہے تو اسے یہ تصور کرنا چاہیے کہ جہاں جہاں یہ اسم ذات اللہ لکھا جا رہا ہے وہاں سے گنبد پھٹتا جا رہا ہے اور اللہ کے انوار کی کرنیں اندر داخل ہو رہی ہیںاور وہ ایک ایسے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار