

Loading content...
اگر انسان اسی ریاضت کو چند ماہ تک جاری رکھے تو اس سے دوسروں کا ذہن پڑھنا آجاتا ہے یعنی ٹیلی پیتھی بھی اسی سے مل جاتی ہے مگر یہ ایک ابتدائی اور ادنیٰ منزل ہے اس لیے اس پر اکتفیٰ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس سے آگے ہزاروں بلند مقامات ہیں یاد رہے یہ چیز بعض لوگوں کو چالیس دن میں مل جاتی ہے اور بعض لوگوں کو تین ماہ بھی لگ جاتے ہیں اور ایک نان مسلم کو بھی یہ چیز مل سکتی ہے مگر اسے پورے نو ماہ درکار ہوتے ہیں۔جو شخص اگلی منزل کامسافر ہوتا ہے وہ یہاں اس ریاضت کو صرف قیامِ ارتکاز تک باقی رکھتا ہے جب اسے محسوس ہوتا ہے کہ اس کا ارتکاز قائم ہو گیا ہے تو وہ یہاں وقت ضائع نہیں کرتا بلکہ فوراً اگلی منزل کی طرف منتقل ہو جاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار