

Loading content...
ابتدا میں آنکھوں میں پانی آ جاتا ہے اور آنکھ جھپکنے کا دورانیہ چھوٹا ہوتا ہے ۔ مگر آہستہ آہستہ یہ دورانیہ بڑھنا شروع ہو جاتا ہے ۔ اس لیے ابتدا میں ان چھوٹی چھوٹی مشکلات سے نہیں گھبرانا چاہیے ۔ پہلے پہل جب یہ ریاضت کی جاتی ہے ۔ تو اسم اللہ کے بجائے اندر والے کالے دائرے کے کنارے روشن ہونا شروع ہو جاتے ہیں ۔ اس کے بعد اسم اللہ روشن ہونا شروع ہو جاتا ہے اور اس کے بعد اندر والا سیاہ دائرہ سفید ہو جاتا ہے ۔ اور اس کے بعد وہ بھی ایک روشن سرکل بن جاتا ہے اور اس میں اسم اللہ اس طرح روشن ہو جاتا ہے کہ نور علیٰ نور بن جاتا ہے اگر آیتِ کریمہ استغراق میں مخل ہو تو خاموش بیٹھنا بہتر ہے مگر اس مین محویت پیدا کرنا لازم ہے اگر اس مرحلے کو جلدی عبور کرنا ہو تو کچھ چیزیں ترک کرنا پڑتی ہیں مثلا گوشت کھانا اور بدبودار چیزیں مثلا پیاز لہسن وغیرہ ۔ جنسی خواہش کو ترک کرنا پڑتا ہے اور میٹھی چیزیں بھی کم کرنا پڑتی ہیں انسان کا دماغ دو طرح کے حواس بناتا ہے ایک شعوری جو ٹائم اور سپیس میں جھگڑے ہوتے ہیں اور ایک لاشعوری جو ٹائم اور سپیس سے آزاد ہوتے ہیں میٹھاس کشش ثقل پیدا کرتا ہے اور نمک کی مقداریں لا شعوری حواس کو متحرک کرتی ہے جو لوگ میٹھے کے مقابلے میں نمک زیادہ استعمال کرتے ہیں ان کے لا شعوری حواس متحرک رہتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار