

Loading content...
(مرحلہ اول)آپ بارہ انچ ضرب بارہ انچ کا ایک ہارڈ بورڈ لیں یعنی ایک فٹ مربع کا ایک لکڑی کا تختہ لیں یا ہارڈ بورڈ کا ٹکڑا لیں جس کی ایک سطح انتہائی ہموار اور صاف ہونا چاہیے پھر اس پر سیاہ رنگ کا پینٹ کروا لیں یعنی کسی پینٹر سے اس پر سیاہ رنگ کروا لیں جب وہ رنگ سوکھ جائے تو اس کے درمیان میں پنسل سے ایک پانچ انچ کا دائرہ لگا لیں اور اس دائرے کے اندر ایک انچ کا دوسرا دائرہ لگا لیں۔اب جو پانچ انچ والا دائرہ ہے اسے سفید رنگ کروا لیں اور اندر والے ایک انچ کے دائرے کو سیاہ رہنے دیں اور اس سیاہ دائرے میں سفید رنگ سے لکھوا دیں اللہلیکن خیال رہے کہ اسم اللہ کسی ٹیڑھے خط میں نہیں لکھوانا بلکہ سیدھے خط میں لکھوانا ہے اب یہ ریاضت کرنے کا سامان تیار ہوچکا ہے۔ریاضت اس طرح کرنا چاہیے کہ رات کو غسل کرکے پاک وطاہر لباس پہن کر قبلہ رو ہوکر بیٹھ جائیں اور اپنے سامنے اس تختے کو چہرے کے برابر اونچائی پر آویزاں کر دیں اور کمرے میں روشنی ہلکی کر دیں مگر اتنی روشنی ضرور ہو کہ وہ دائرہ واضح نظر آئے اس کے بعد دو رکعت نماز ہدیہ شہنشاہ امام زمانہ عجلپڑھیں اس کے بعد ستر مرتبہ استغفر اللہ ربی و اتوب الیہ پڑھ لیں اس کے بعد ایک سو دس مرتبہ پڑھیںبسم اللہ الرحمن الرحیم لا حول و لا قوة الا باللہ العلی العظیماس میں ہر مرتبہ بسم اللہ ضرور پڑھیں اس کے بعد داس تختے کے مرکز میں جو اسم ذات اللہ لکھا ہوا ہے اس پر نظریں جما دیں اور کوشش کریں کہ اس
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار