

Loading content...
اب تک ہم روحانیت کے تمام ناگزیر نظر ی پہلوئوں پہ اجمالی گفتگو کر چکے ہیں اب ہم اس منزل پہ پہنچ چکے ہیں کہ عملی روحانیت کی اعمال واسباق اور ریاضات آپ کو بتائیں لیکن یہاں ایک بات کی وضاحت کرنا لازم ہے وہ یہ ہے کہ جو اعمال وریاضات ہوتے ہیں وہ طالبان عرفان کی کلاس کے مطابق ہوتے ہیں جیسے عام تعلیمی اداروں کی درجہ بندی کی جاتی ہے کہ یہ پرائمری سکول ہے یہ مڈل سکول ے یہ ہائی سکول یہ کالج ہے یہ ڈگری کالج ہے یہ یونیورسٹی ہے اسی طرح اعمال وریاضات میں بھی درجہ بندی ہوتی ہے اسی طرح روحانی سکولز میں بھی پرائمری کے طلباء کی کئی جماعتیں ہوتی ہیں اس لیے ہم سب سے پہلے پرائمری لیول ہی سے آغاز کرتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار