

Loading content...
آپ کہیں جا رہے ہیں اور راستہ معلوم نہیں اچانک سامنے ایک چوک آ جاتا ہے اور اس پر بورڈ لکھا ہے کہ یہ راستہ فلاں شہر کو جاتا ہے یہ فلاں شہر کو آپ کو جب پتہ چلا کہ یہ راستے کہاں کہاں جاتے ہیں تو آپ اپنی مطلوبہ منزل کے راستے پر چل پڑے اچانک سامنے سے ایک گاڑی آتی ہے اور اس میں سے ایک آدمی نکل کر آپ کو گن پوائنٹ پر لے کر دوسرے راستے پر چلنے پر مجبور کرتا ہے یا بہلا پھسلا کر کسی دوسرے راستے پر لے چلتا ہے پھر سامنے سے ایک جوان آکر آپ کو اس کے چنگل سے آزاد کرواتا ہے اور حقیقی راستے تک پہنچاتا ہے۔اس میں جو بورڈ تھا وہ ہدایت الٰہی تھی جس نے راستوں کو بیان فرما دیا اب وہاں اغوا کرنے والا ابلیس آگیا وہ آپ کے معلوم ہونے کے باوجود دوسری طرف لے چلا اسی وقت مرشد آیا اور اس نے پھر درست راستے پر لگا دیا بس اسی سے مرشد اور ابلیس کے امور کو سمجھیں۔لیکن یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ مرشد پاک کاکام مالک حقیقی سے واصل کرنا ہوتا ہے آگے آپ کی اپنی استعدادات کام آئیں گی جیسے ماں باپ شادی کا خرچ اٹھاتے ہیں اہتمام کرتے ہیں مولوی آکر نکاح پڑھتا ہے مگر شب ِوصل میں ان کا کوئی کام نہیں ہوتا بلکہ وہ باہر رہ جاتے ہیں اسی طرح وصل محبوب تک لے جانے کا کام مرشد پاک کرتا ہے مگر مالک
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار