

Loading content...
ایک مبتدی کو وحدت سے آگے نہیں لے جانا چاہتے اس لیے وہ اسے صرف توحید تک محدود رکھتے ہیں انہیں یہ معلوم ہے کہ اگر کوئی کوشش کرے گا تو کشف حجاب کے بعد وہ خود سمجھ جائے گا کہ اس نے کس کا جلوہ دیکھا ہے اور اگر کوئی اس مقام تک نہیں پہنچے گا تو پھر اس کے سامنے راز کھلنے کا خطرہ نہیں رہتا اور اس طرح وہ ظاہراً بات توحید کی کرتے ہیں مگر حقیقتاً عرفانِ امام زمانہؐکی بات کرتے ہیں کیونکہ اللہ کا نہ کوئی علیحدہ گھر ہے نہ در ہے بلکہ امام زمانہؐ کا در گھر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا در گھر ہے اور ان کا در گھر اللہ جل جلالہ کا در گھر ہے اسی لیے امامؐوقت ہی نائب رسالت ہوتا ہے اور وہی نائب الٰہی بھی ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار