

Loading content...
اس کیلئے عرفاء انپے شاگردوںسے فرماتے تھے کہ آپ ان کاریگروں کو دیکھیں جو چکی کا پتھر تراشتے ہیں جب ابتدا میں وہ یہ کام سیکھتے ہیںتو انہیں اپنے ہاتھ اور چھینی پر پوری توجہ مرکوز کرنا پڑتی ہے تاکہ ہتھوڑا چھینی سے چوک کر ہاتھ پہ نہ لگے لیکن جب ان کی پریکٹس ہو جاتی ہے تو پھر وہ کام کے دوران دوسروں سے باتیں بھی کرتے رہتے ہیں ادھر ادھر بھی دیکھ لیتے ہیں مگر ان کا ہاتھ اور ہتھوڑا اپنا کام کرتا رہتا ہے اور کبھی نہیں چوکتا اسی طرح اچھے ڈرائیور جب گاڑی چلا رہے ہوتے ہیں تو خوب گپیں ہانکتے ہیں ادھر ادھر دیکھتے ہیں مگر ان کاخیال گاڑی ہی کی طرف رہتا ہے اسی طرح یہ تصور بھی دنیاوی کاموں میں حائل نہیں ہوتا بلکہ تھوڑی سی پریکٹس کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اس کے بعد دنیا کے سارے کام بھی ہوتے رہتے ہیں اور توجہ محبوب کی طرف قائم بھی رہتی ہے اعمال روحانیت بھی ایک آرٹ اور فن کی طرح ہوتے ہیں جو کرتے کرتے آتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار