

Loading content...
اس کے بعد آپ رات کو جب سارے لوگ سو جائیںتو ایک گھنٹہ تک آنکھیں بند کرکے مرشد پاک کا تصور کریں اور تصور کے دوران آپ گہرے گہرے سانس لیتے رہیں اور رخِ محبوب کی تلاوت کے دوران آہستہ آہستہ صلواتِ کاملہ زبان پر لائیں مگر بالکل آہستہ آہستہ صلوات کی تلاوت کریں۔اس دوران جب تصور قائم ہونا شروع ہو جاتا ہے تو اس میں ایک عجیب سی لذت محسوس ہوتی ہے اس میں اگر لمبے لمبے سانس نہ لیے جائیں تو انسان سانس لینا ہی بھول جاتا ہے اور بعض اوقات اس میں جلوہ محبوب کی تمازت اور اس میں سانس بھولنے کی وجہ سے انسان بے ہوش ہو جاتا ہے اس لیے لمبے لمبے سانس لینا بہت ضروری ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار