

Loading content...
مرشد پاک کے بارے میں یہ عقیدہ رکھنا بھی ضروری ہے کہ وہ ہمارے دل کے استعدادات کا عالم ہوتا ہے جیسے کسان اپنی فصل کے بارے میں عالم ہوتا ہے یا ایک عورت اپنے کھانے پکانے کے شعبے میں عالم ہوتی ہے اسی طرح مرشد پاک بھی اپنے ارادت مندوں کی فصل کا عالم ہوتا ہے اسی لیے تو وہ بقدر عقول کلام کرنے کا اور بقدر ظرف احکام دینے کا پابند ہوتا ہے جیسے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے خواص میں سے بعض کو انفاق فی الخیر (خیر میں خرچ کرنے) کا حکم فرماتے اور بعض اصحاب کو خیر کے مفہوم کی ناشناسائی کی وجہ سے انہیں کفایت شعاری کا حکم فرماتے۔ترکِ معاش کروا کر اصحابِ صفہ میں شامل فرما دیتے تھے اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ اوضاع خلائق کے عالم تھے اس لیے جانتے تھے کہ یہ ہر دو دعوت میں برابر ہی ہیں اختلاف احکام ان کی استعدادات ہی کا اختلاف ہے جو غیر حقیقی ہے اسی طرح مرشد پاک بھی اپنے ارادت مندوں کے دل کا احوال جانتے ہوئے انہیں ان کے ظرف کے مطابق احکامات صادر فرماتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار