

Loading content...
یہ بھی حقیقت ہے کہ جو مرشد کامل ہوتا ہے وہ بقیہ رسالت ہوتا ہے اور وہ نائب امام اور نائب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہوتا ہے اس لیے کسی کا خود کو نائب رسالت ونبوت وامامت کہنا کوئی حیثیت نہیں رکھتا اس لیے ہمیں مرشد کامل کی تلاش کیلئے اپنے زمانے کے امام علیہم الصلوات والسلام کی طرف رجوع کرنا چاہیے کیونکہ جو اس دور میں صاحب مسند ارشاد ہوگا ہوگا بلاواسطہ نائب امام زمانہ علیہ الصلوات والسلام ہوگا کیونکہ امام زمانہ علیہ الصلوات والسلام نیابت رسالت کے عہدے پر فائز ہوتے ہیں اس لیے ان کا نائب بالواسطہ نائب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہوگا اس لیے اس نائب کا تعارف کسی اور پر فرض نہیں بلکہ ان کے تعارف کا فرضِ اولین تو امام زمانہ علیہ الصلوات والسلام کا ہے اور ان کے بعد شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرض ہے کہ اپنے نائب کا تعارف کروائیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار