

Loading content...
اب وہ مقام آگیا ہے کہ میں آپ کو ایک اور منزل کی طرف لے کر چلوں پہلے میں آپ کی توجہ ایک حقیقت کی طرف مبذول کروانا چاہتا ہوں کہ جب ہم ماضی کا مشاہدہ کرتے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ کوئی علاقہ اور کوئی زمانہ ہمیں اولیائے کرام سے خالی نظر نہیں آتا اور ہر جگہ کوئی نہ کوئی مسند ارشاد پہ جلوہ افروز نظر آتا ہے اور ہماری اس دور میں نام نہاد پیرانِ طریقت ہی نظر آتے ہیں جو قدم قدم پہ اپنے دام تزویر پھیلائے سادہ عوام کو پھانسنے میں مصروف ہیںاو ر ان نام نہاد پیرانِ طریقت کی وجہ سے یہ مقدس مسند ارشاد بھی بدنام ہوئی ہے کیونکہ اس زمانے کے پیر اس مسند کو کاروبار معاش کا مقام دے چکے ہیں اور یہ پیسے بٹورنے کا ایک معزز ذریعہ بن کر رہ گیا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار