

Loading content...
بات یہ ہے کہ ہر آدمی کا ذہن آوارہ خیالات کی تفریح گاہ کی طرح ہوتا ہے جب اور جس وقت جس خیال کا جی چاہتا ہے اس میں بلااجازت داخل ہو جاتا ہے اوریہاں ساری بدتمیزیوں سمیت قبول بھی کیا جاتا ہے اسے کوئی روکنے والا نہیں ہوتا کیونکہ وہ ذہن عوامی تفریح گاہ کی طرح ہوتا ہے یا ایک شارعِ عام کی طرح ہوتا ہے قیام ارتکاز کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ کوئی خیال بلااجازت ذہن میں داخل نہیں ہو سکتا اور ہجوم خیالات کا داخلہ بند ہو جاتا ہے تو ذہن نور روحانیت کی خلوت گاہ بننے کے قابل ہو جاتا ہے کیونکہ کوئی بھی اہم شخصیت چوراہے پہ چوکی ڈال کر بیٹھنا پسند نہیں کرتی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار