

Loading content...
جب انسان اس سفر میں کرۂ نوری میں داخلٔ ہوتا ہے تو عالم نور کی مخلوق اسے حیرت سے دیکھتی ہے اور اسے دیکھنے کیلئے حاضر ہوتی ہے اور انسان بھی اسمائے مورودہ کے موکلین (ملکوت) کو دیکھتا ہے اور وہ بھی سابقہ کرات کی مخلوق کی طرح (ڈرانے کے بعد یا ڈرائے بغیر) جب اس کی فتح مان لیتے ہیں تو اس کی اطاعت کیلئے حاضر ہوتے ہیں اور عہدوپیمان کی دعوت دیتے ہیں مگر عرفاء انہیں رخصت دے دیتے ہیں اور آگے بڑھ جاتے ہیں مگر کئی ناقص المعیار لوگ وہاں ساکن ہو جاتے ہیں کیونکہ یہ عالم جلال ہوتا ہے اور یہاں انہیں تصرف فی موجود حاصل ہوتا ہے یہاں کشف وکرامات کے مظاہرے بہت معمولی بات ہوتے ہیں اور یہاں بیٹھ کر لوگ اپنی ساری محنت کا اجر اسی دنیا میں لے سکتے ہیں اور جو چاہیں کر سکتے ہیں مگر عرفاء یہاں قیام رکھنا جائز نہیں سمجھتے کیونکہ ان کی منزل تو اس سے بہت بلند ہوتی ہے یہ عالم جلال تو عالم جمال سے بھی ادنیٰ عالم ہے اور عرفاء کیلئے تو عالم جمال بھی ناکافی ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار