

Loading content...
یہاں یہ بات یاد رکھنا چاہیے کہ ناری مخلوق بھی وہی کام کرتی ہے جو سفلی مخلوق کرتی تھی مگر اس کا دائرہ اختیار اور قوت زیادہ ہوتی ہے کیونکہ جب قوت ناریہ سے قوتِ سفلی کا تصادم ہوتا ہے تو قوتِ ناریہ غالب رہتی ہے یوں سمجھ لیں کہ اگر کوئی قوتِ سفلیہ کا حامل کسی قوتِ ناریہ کے حامل کے مقابلے میں آجائے تو قوتِ ناریہ کا حامل اسے ایک منٹ میں ناک آئوٹ کر دیتا ہے۔یہاں یہ بات پھر دہرائوں گا کہ قوتِ ناریہ کو ایک نان مسلم بھی حاصل کر سکتا ہے بلکہ ایک لامذہب بھی یہاں تک جا سکتا ہے اس لیے ایک عارف کیلئے یہ مقام کوئی قابل تحسین نہیں ہے مگر کئی لوگ اس مقام پر آکر خیمہ زن ہو جاتے ہیں اور اس قوت کے شعبدوں سے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کر لیتے ہیں اور لوگوں کی تعظیم وتکریم دیکھ کر اپنی اوقات بھول جاتے ہیں اور یہیں کے ہو کے رہ جاتے ہیں اور اپنی منزل اعلیٰ سے محروم رہ جاتے ہیں اس کی کئی وجوہات ہوتی ہیں ان میں سے ایک بڑی وجہ مرشد ناقص ہوتا ہے کیونکہ وہ خود کسی درمیانہ منزل کا ساکن ہوتاہے اور وہ اپنے طالب علم کو یہیں تک ہی لاکر چھورڑدیتا ہے اور اسے یہ باور کروانے کی کوشش کرتا ہے کہ یہی آخری منزل ہے کیونکہ وہ خود اگلی منزل سے ناآشنا ہوتا ہے وہ اپنے طالب علم کو آگے کیسے لے جا سکتا ہے اور ان درمیانہ منزلوں کے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار