

Loading content...
جاتی ہے جیسے کوئی شخص افریقہ میں جنگل میں داخل ہوتا ہے تو اسے وہاں جانور نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں اور وہ اس انسان کو دیکھ کر ڈر جاتے ہیں کہ یہ یہاں کسی کے شکار کیلئے آیا ہے اس لیے وہ اس سے دور بھاگتے ہیں اور انہیں خود معلوم نہیں ہوتا کہ یہ کس جانور کا شکار کرنا چاہتا ہے اس لیے اس سے سارے جانور ڈرتے ہیں جب انہیں معلوم ہو جاتا ہے کہ یہ کس کے پیچھے بھاگ رہا ہے تو باقی جانور مطمئن ہو جاتے ہیں اسی طرح جب انسان مخلوق ظلمانی میں داخل ہوتا ہے تو وہ مخلوق ظلمانی یہ سمجھتی ہے کہ یہ بشریہاں ان کے شکار کو آنکلا ہے اس لیے وہ سمجھتے ہیں کہ یہ شاید ہم میں سے کسی کو شکار کرنا چاہتا ہے اس لیے وہ مخلوق پہلے تو اسے صرف نظر آتی ہے جب وہ انسان کو اس وادی میں اس کرے میں مسلسل دیکھتی ہے تو وہ یقین کر لیتی ہے کہ اس کے ارادے نیک نہیں یہ ہم میں سے کسی کو ضرور شکار کرکے جائے گا اس لیے وہ مخلوق اسے اپنی حدود سے بھگانے کی کوشش کرتی ہے اور ان کے پاس ایک ہی ہتھیار ہوتا ہے یعنی ڈرانا اس لیے وہ مخلوق اسے ڈراتی ہے اور جو انسان ڈر جاتا ہے تو اسے مار بھگاتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار