

Loading content...
یہاں ایک بات کی وضاحت کرنا ضروری سمجھتا ہوں وہ یہ ہے کہ اولیائے کرام کی بیان کردہ مشقیں جدید ٹیلی پیتھی یا مسمائرازم یا ہپناٹزم سے مشابہہ ہوتی ہیں اس سے یہ گمان نہیں کرنا چاہیے کہ یہ ایک ہی چیز ہیں بلکہ اس حقیقت کو آپ اس طرح سمجھیں کہ جیسے کسی بھی بچے کو آپ تعلیم دینا چاہیں گے تو اسے ابتدائی جو قاعدہ پڑھائیں ے اس میں حروف تہجی سے آغاز کریں گے اور شروعات ابجد ہی سے کروائیں گے چاہے وہ تعلیم دینی ہو یا دنیاوی سائنسی ہو یا روحانی اس کا آغاز ایک قاعدے سے ہو گا جس میں حروف ابجد ہوں گے اور ان حروف کو ابجد یعنی اب و جد اس لیے کہا جاتا ہے کہ یہ ہر قسمی تعلیم کے باپ دادا ہی ہیں اور انہی سے تعلیم کا سلسلہ چلتا ہے یہ علیحدہ بات ہے کہ جس سکول میں بچے نے ایڈمیشن Admission لیا ہے وہ صرف پرائمری تک محدود ہو یا کوئی مڈل تک یا میٹرک تک ہو اور کوئی کالج یا یونیورسٹی ہو جو سکالر شپ تک لے جاتی ہو مگر آغاز حروفِ ابجد ہی سے ہوگا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار