

Loading content...
کئی لوگ ایسے ہوتے ہیں جو خاندان تطہیر قدیر اور آئمۂ معصومین علیہم الصلوات والسلام کی ولایت تکوینی اور تصرفِ باطنی اور اقتدارِ روحانی کے تو قائل ہوتے ہیں مگر زمانہ حال کے کسی بزرگ یا ولی و روحانی منصب دار کی ولایت تکوینی اور باطنی اقتدار کو تسلیم نہیں کرتے یا اس کا انکار کرتے ہیں اور اپنے زمانے میں کسی کو مرشد کامل ماننے کیلئے تیارنہیں ہوتے حالانکہ کوئی زمانہ ایک قلندر دو قطب چالیس ابدال تین سو تیرہ اولیاء اور لاتعداد نقباء سے خالی نہیں ہوتا کیونکہ یہی حکومت الٰہیہ کے عمال ہوتے ہیں اور حکومت چلانا عمال سلطنت کا کام ہوتا ہے اور مالک مقتدد کے یہ شایانِ شان نہیں کہ وہ معمولی معمولی کام خود انجام دے بلکہ جو اولیائے کرام مقام ملکوت سے مافوق تک جاتے ہیں وہ بھی تصرف کی ذلت میں گرنا پسند نہیں کرتے کیونکہ تصرف کا تعلق عالم ملکوت سے ہے جب اولیائے کرام بھی معمولی چیزوں میں تصرف کو اپنی ذلت سمجھتے ہیں تو جو اللہ کے انوار ازلی ہیں وہ کیسے اس ذلت کو پسند فرما سکتے ہیں؟ اس لیے ان کے عمال حکومت ہی سارے کام انجام دیتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار