

Loading content...
اسی موضوع پہ بہت سی احادیث ہیں یہاں صرف دو احادیث پر اکتفیٰ کر رہا ہوں دوستو جب ہم اولنا محمد و اوسطنا محمد و آخرنا محمد و کلنا محمد علیہم الصلوات والسلام جیسی احادیث خواب والی احادیث کے تناظر میں دیکھتے ہیں تو پھر اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاک خاندان علیہم الصلوات والسلام کے کسی بھی پاک فرد کا عالم خواب میں دیکھنا ایسا ہوتا ہے جیسے ان کی ظاہر بظاہر زیارت کی ہو اور اس بارے میں سوچنا کہ نعوذ باللہ ان کی صورت شیطان بھی اختیار کر سکتا ہے یہ کفروشرک ہے بلکہ جس شخص کا یہ عقیدہ ہو وہ خود شیطان مردود ہی ہے جب بات یہاں تک پہنچ جاتی ہے تو پھر اس سے یہ بھی ثابت ہو جاتا ہے کہ جس طرح اس پاک خاندان علیہم الصلوات والسلام کا ہر حکم ظاہراً موجودگی میں واجب التعمیل تھا اسی طرح عالم خواب میں بھی فرمایا ہوا ہر فرمان واجب التعمیل ہوتا ہے اور اس کی شرعی حیثیت وہی ہے جو ان کی ظاہری موجودگی کے فرمان کی ہے اور جو اس پر شک کرے وہ گنہگار ہیدوستو بات صرف اتنی ہے کہ بعض فرامین حکم صریح کی طرح کے ہوتے ہیں اور بعض اشاراتی اور معماتی ہوتے ہیں اس لیے جن فرامین میں حکم صریح نہ ہو ان کی تشریح خود نہیں کر لینا چاہیے بلکہ مرشدپاک سے اس کا مفہوم اور مراد معلوم کرنا چاہیے کیونکہ وہ ان مراحل سے گزر چکے ہوتے ہیں اس لیے وہی ان اشاراتی اور معماتی فرامین کو سمجھ سکتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار