

Loading content...
(کشف و الہام اور شرع)اب یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کشف والہام کی شریعی حیثیت کیا ہے؟ یعنی جب عالم خواب میں کوئی ذات اقدس کوئی حکم فرمائے تو کیا اس پر عمل کرنے کی شریعت اجازت دیتی ہے؟اس کا ہم بھی وہی جواب دیں گے جو جملہ عرفاء واولیائے کرام رضوا اللہ علیہم نے دیا ہے وہ فرماتے ہیں کشف والہام کو اگرچہ مستقل دلیل شرعی نہیں ماناجاتا مگر جب دلیل قطعی کے مطابق ہو تو یقینی حجت ہوتا ہےعالم اسلام کا یہ مسلمہ ہے کہ جب عالم خواب میں شہنشاہ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمکی زیارت ہو تو وہ ایسے ہے جیسے عالم بیداری میں ان کی زیارت کا اعزاز ملا ہو اس کے لیے ایک حدیث صحیح سے سند لائی جاتی ہے۔ فرمان ہے …قال صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم من رآنی فی المنام فسیرانی فی الیقظة ولا تمثل الشیطان بی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار