

Loading content...
ایک شخص نے خواب میں امام صادق آل محمد علیہم الصلوات والسلام کی زیارت کی اور دیکھا کہ وہ مسند پہ تشریف فرما ہیں اور ان کے سامنے ایک دین کا دشمن بیٹھا ہے اور وہ ان کے ساتھ مناظرہ کررہا ہے اور یہ خود اسے امام علیہ الصلوات والسلام کی مخالفت میں لقمے دے رہا ہے یعنی اس مخالف کا ساتھ دے رہا ہے یہ توبہ توبہ کرتا ہوا بیدار ہوگیا اور اس کی تعبیر چاہی تو فرمایا گیا کہ کیا تو مخالفین کی کتابیں تو نہیں پڑھ رہا اس نے عرض کی واقعی ایسا ہی ہے تو اسے فرمایا گیا جو شخص ابھی ناپختہ شعور ہوتا ہے جب مخالفین کے کتب پڑھتا ہے تو اس کے ذہن میں شکوک و شبہات پیدا ہوتے ہیں جو اسی طرح ہے کہ جیسے وہ مناظرے میں اپنے مالک کی مخالفت کر رہا ہو۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار