

Loading content...
من کی دنیا میں بھی اس دنیا جیسا ماحول ہوتا ہے اگر وہاں کوئی ہنگامہ ہوتا ہے تو اس کا تعلق اسی دنیا سے ہوتا ہے وہاں مالک بھی ہوتا ہے اور ابلیسی قوتیں بھی ہوتی ہیں اور جو ابلیسی قوتیں ہوتی ہیں وہ مالک پر حملہ آور ہوتی رہتی ہیں یعنی مالک کی محبت کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں تو انسان کے اندر کا زندہ انسان ان کی حفاظت میں مصروف ہوجاتا ہے کبھی اس میں کامیاب ہوتا ہے اور کبھی ناکام ہوتا ہے اور یہ مناظر اس کی اصلاح کیلئے اسے دکھا دیئے جاتے ہیں تاکہ وہ اس اندر کی جنگ سے باخبر رہے اور یہ بھی مالک کا کرم ہی ہوتا ہے کہ اسے دکھادیا جاتا ہے مگر اسے کسی اور کو متہم بالجسارت نہیں سمجھنا چاہیئے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار