

Loading content...
ایک شخص دیکھتا ہے کہ اس کے مرشد پاک بہت کمزور اور علیل ہیں اور وہ فرماتے ہیں کہ وہ انہیں سہارا دے کر اٹھائے اور وہ سہارا دے کر اٹھاتا ہے اس مکاشفے کا مطلب ان کے ظاہر سے نہ تھا بلکہ حقیقت یہ تھی کہ اس کے دل میں مالک کی محبت کمزور پڑ رہی تھی اور وہ نہیں سمجھ رہا تھا اس طرح اسے سمجھایا گیا کہ جب تک دل میں مالک کی محبت مضبوط رہتی ہے گویا مرشد اس کی من کی دنیا میں صحت مند رہتا ہے جب اس کے من میں مالک کی محبت کمزور ہوتی ہے تو اسے مرشد کمزور دکھایا جاتا ہے تاکہ وہ سمجھے کہ اس نے کیا کرنا ہے مگر انسان باطنی چیزوں کے ظاہر میں مفہوم ڈھونڈتا ہے تو اسے دھوکہ ہوتا ہے اور وہ معماتی مکاشفات کے مقصد کو نہیں پاسکتا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار