

Loading content...
دوستو بعض طالبان عرفان کو خلاف فقر و عرفان اور خلاف دین احکامات ملے اور انہوں نے سمجھا کہ اس میں مرشد پاک سے رہنمائی لینے کی ضرورت نہیں ہے اور وہ اس طرح امتحان میں ناکام ہوگئے اس لئے یہاں میں ایک بات عرض کرنا لازم سمجھتا ہوں کہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ مکاشفات اور وجدانی طور پر جو کچھ عطا ہو رہا ہوتا ہے وہ بطفیل مرشد پاک ہورہا ہوتا ہے اور جملہ فیوض الہی کا وسیلہ مرشد پاک ہوتا ہے اور جو شخص بلاواسطہ حصول فیض کی طرف مائل ہوتا ہے وہ تکبر کرتا ہے اور خود کو وسیلے سے بے نیاز سمجھنا شروع کردیتا ہے اور یہ عمل اس کی ہلاکت کا باعث بن جاتا ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار