

Loading content...
دوستو اس راستے میں آنے والے ایک اور مسئلے کو بھی یاد رکھنا چاہئے وہ یہ ہے کہ جب سلسلہ عطا و کرم شروع ہوتا ہے تو اس میں طالب عرفان کا اپنے وقائع اور مکاشفات اور واردات قلبی پر بغیر مرشد پاک سے رجوع کئے اعتماد نہیں کرنا چاہئے کیونکہ بعض اوقات انسان کو آزمائشی طور پر کچھ دیا جاتا ہے جو اس کا امتحان ہوتا ہے کہ یہاں یہ کیا عمل کرتا ہے وہاں عمل نہیں کرنا ہوتا مگر بظاہر اس کے کرنے کا حکم مل جاتا ہے ایسی صورت میں آپ کو مرشد پاک سے رجوع کرنا لازم ہے کیونکہ وہ ان مراحل سے اپنے مرشد پاک کی نگرانی میں گزر چکے ہوتے ہیں اس لئے وہی اس کے راز کو سمجھتے ہیں اور اس کے مطابق حکم دیتے ہیں آپ تو نووارد ہیں اور وہ ان راستوں کے پیچ و خم سے واقف ہیں اس لئے ان سے رہنمائی لئے بناں عمل نہیں کرنا چاہئے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار