

Loading content...
پہلے پہل جب سلسلہ مکاشفات شروع ہوتا ہے تو اس کی غرض آزمائش ظرف ہوتی ہے کہ کیا یہ اس قابل بھی ہے کہ اسے رازوں پر امین بنایا جاسکے اس لئے چند معمولی قسم کے راز عطا فرمائے جاتے ہیں جیسے ہم جب کسی برتن میں دودھ رکھنے کا ارادہ رکھتے ہوں تو پہلے اس میں پانی ڈال کردیکھتے ہیں کہ یہ برتن لیک تو نہیں کرتا اسی طرح جو آدمی راز لیک آوٹ کرتا ہے گویا اس کا ظرف لیک کرتا ہے اس طرح اسے پھر کسی راز پر امین نہیں بنایا جاتا اس لئے اخفائے راز بہت ضروری ہوتا ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار