

Loading content...
انسانی فطرت ہے کہ مظلوم کی مظلومیت کی داستان اسے اچھی لگتی ہے اور مظلوم کے ساتھ اس کی ہمدردی وابستہ ہو جاتی ہے اور عزاداری میں ایک ایسے مظلوم کی داستان بیان ہوتی ہے جس کے ساتھ کئی مظلوموں کی داستانیں موجود ہوتی ہیں ان میں جسے اپنے ضعیف باپ سے محبت ہوتی ہے اس کیلئے ضعیف باپ کی داستان بھی ہوتی ہے جسے اپنے جوان بیٹے سے محبت ہوتی ہے اس کے لیے یہاں کئی جوان بیٹوں کی مظلومیت کا ذکر ہوتا ہے جسے اپنے کمسن شیر خوار بیٹے سے محبت ہوتی ہے اسے اس میں کئی کمسن بچوں کاذکر بھی ملتا ہے الغرض اس ذکر پاک میں انسانی رشتوں کے سارے زاویے موجود بھی ہوتے ہیں اور ان کی مظلومیت کا عکس بھی ہوتا ہے تو پھر یہی مظلومیت کی جاذبیت سننے والے کو پہلے اس داستان کی طرف کھینچتی ہے پھر اس کے کرداروں کی طرف لاتی ہے اور اس کے بعد ان کے مقصد اعلیٰ کی طرف لاکر دائرۂ روحانیت میں داخل کر دیتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار