

Loading content...
جب انسانی نفسیات کا مطالعہ کرتے ہیں تو ہم یہ دیکھتے ہیں کہ کسی ان دیکھی چیز پر ارتکاز کا عمل ممکن نہیں ہوتا اور ان دیکھی چیز کی جاذبیت اور کشش کی قوت انسانی توجہ کو جذب نہیں کر سکتی اگر کر بھی لے تو وہ بہت تھوڑی مقدار میں ہوگی جس سے کوئی بڑا عمل واقع نہیں ہو سکتا اگر کوئی عمل ہوتا ہے تو اس ان دیکھی چیز میں اس وقت ایک عملی تحریک کی شکل میں ہوتا ہے جب انسان کو اس کے دیکھنے کی امید بھی ہو اور جس چیز کے دیکھنے کی امید ہی نہ ہو تو اس پر توجہ کا تادیر مرتکز رہنا محال ہوتا ہے اسلامی حدود میں جو مرکز اصلی یعنی اللہ جل جلالہ ہے اس کا رویت میں آنا یا اسے کہیں دیکھا جانا محال ہے اس لیے اس کی ذات پر ارتکاز محال ہے جو لوگ ارتکاز کرتے بھی ہیں تو اس کے اسمائے حسنیٰ پہ ارتکاز کیا جاتا ہے اور وہ بھی ان لوگوں کو اس کا شعور اور طریقہ ملتا ہے جو کسی روحانی شخصیت کو مرشد مانتے ہیں اور وہ انہیں اس کے اصول وضوابط تعلیم کرتے ہیں تب کہیں کوئی کامیاب ہوتا ہے لیکن عوام کیلئے یہ پراسس Process مشکل ہے یا یوں سمجھیں ان کے پاس اتنا وقت ہی نہیں ہوتا کہ وہ اس کی طرف توجہ کریں ساتھ ہی جو شریعت پرست زاہد ہے وہ اس کا ویسے بھی مخالف ہوتا ہے اس لیے بھی عوام میں اس کا شعور بیدار ہونے کے بجائے مائل بہ فنا ہے اس لیے کسی ایسے پراسس Process کی ضرورت ہے جو عوام کی روحانیت کی طرف اٹریکٹ Attract کرے اور اس کیلئے عزاداری سے بڑھ کر کوئی پراسس Process نہیں ہے کیونکہ عوام کو اٹریکٹ Attract کرنے کے جملہ صفات عزاداری میں موجود ہیں مثلاً
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار