

Loading content...
یہ علیحدہ بات ہے کہ وہ غیرمرئی قوت شیطانی وسفلی ہو مگر جب انسان محمد وآل محمد علیہم الصلوات والسلام کے مصائب پر بار بار ارتکاز کرتا ہے تو اس میں ایسی محویت پیدا ہوتی ہے جس میں آل محمد علیہ الصلوات والسلام کی محبت انسان کے دل میں نفوذ پذیر ہوتی ہے اور آل محمد علیہم الصلوات والسلام کی محبت بھی عبادت ہے اس کے بعد ان پر ارتکاز ہوتا ہے اور اس میں ایسی شدت آتی ہے کہ آنسو جاری ہو جاتے ہیں اور انسان جذباتی طور پر اور قلبی طور پر محمد وآل محمد علیہم الصلوات والسلام میں مستغرق ہو جاتا ہے یوں یہ استغراق بھی عبادت ہوتا ہے اور اس کے مسلسل ارتکاز سے انسان ایک دن محمد وال محمد علیہم الصلوات والسلام کی بزم قدسی کو پا لیتا ہے اور ان کی زیارت سے مشرف ہو جاتا ہے اور اس طرح اس کا ایک غیرمربوط سا روحانی سلسلہ شروع ہو جاتا ہے اب یہ اس کے اوپر Depend کرتا ہے کہ وہ اس غیر مسلسل رابطے کو مستقل رابطے میں بدل سکتا ہے یا نہیں لیکن یہ غیر مسلسل رابطہ بھی ایک گناہ گار کی نجات کیلئے کافی ہو جاتا ہے یہ علیحدہ بات ہے کہ وہ کوئی اونچا منصب و مقام
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار