

Loading content...
انسان کی فطرت یہ ہے کہ اس کا فوری ارتکاز مصائب پر اور مظلوم پر ہوتا ہے یعنی مظلومیت میں یہ کشش ہوتی ہے کہ وہ انسان کی سوچ کو اپنے اوپر مرتکز کر لیتی ہے اور انسان کے جذبات تک کو اپنا ہمنوا بنا لیتی ہے وہ مظلومیت چاہے کسی ڈرامے میں یافلم ہی میں کیوں نہ دکھائی جائے اس میں یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ انسان کی توجہ کو جزب کرتی ہے اور مظلومیت کی اس جاذبیت کی وجہ سے اللہ کے انوار ازلیہ نے مظلومیت کو اختیار کیا تاکہ ہماری مظلومیت میں جو بھی جذب ہو جائے گا اور ہمارے احساسات کو اپنے اوپر طاری کر لے گا تو وہ ایک طرح سے ان کے انوار کے سمندر میں غسل کر لے گا یعنی اس پر جو محبت کی وجہ سے درد کی کیفیت طاری ہوگی تو وہ اس کیفیت کے سمندر میں ڈوب جائے گا اور جب اس میں کوئی ڈوبے گا تو وہ سمندر اتنا پاک ہے کہ انسان کو گناہوں کی آلودگیوں اور نجاستوں سے پاک کر دیتا ہے بشرطیکہ پھر باہر آتے ہی وہ خود کو دوبارہ نجاستوں میں نہ ڈال دے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار