

Loading content...
عزاداری ہی وہ پہلا قدم ہے جو روحانیت کی طرف اٹھتا ہے کیونکہ روحانیت کی بنیادارتکاز پر ہے اور ایک عام آدمی عزاداری ہی سے محمد وآل محمد علیہم الصلوات والسلام پر ارتکاز کا آغاز کرتا ہے یعنی ان کے واقعات کو سنتا ہے اس پر توجہ مرتکز کرتا ہے اور ان کے فضائل میں اس پر ایک سرور طاری ہوتا ہے جو ارتکاز کے بغیر ناممکن ہے اسی طرح جب مصائب سنتا ہے تو پھر ان کی اس تصویر کو تصور میں قائم کرتا ہے کہ جو انہوں نے مظلومیت کے فریم میں انسانیت کی روحانیت کیلئے لگائی تھی جب اس تصویر پر نظر کرتا ہے تو اس کا ارتکاز ان کی ذات پر ہوتا ہے مصائب پر ہوتا ہے اور یہ ارتکاز جب شدید ہوجاتا ہے تو انسان ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کو اپنی ذات پر محسوس کرنا شروع کر دیتا ہے اور اس طرح وہ اس واقعہ کا ایک حصہ بن جاتا ہے اور جب اس کا تصور او رزیادہ شدید ہوتا ہے تو انسان میں محبت شدید ہوتی ہے اور پھر محبت اور احساس کے اس مقام پر پہنچ جاتا ہے کہ جہاں وہ اپنی روح کو پاک خاندان علیہم الصلوات والسلام کے انوار میں جذب کر لیتا ہے اور اس طرح اس کے آنسو جاریہو جاتے ہیںیہ مسلمہ ہے کہ جب تک انسان کسی کے واقعات میں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار