

Loading content...
مرشد پاک کے کلام کو شہنشاہِ معظم امام زمانہ عجلکی طرف سے ایک سلسلہ الہام سمجھیں کیونکہ وہ جب مصروف ہدایت ہوتے ہیں تو خود انہیں بھی معلوم نہیں ہوتا کہ وہ کیا کلام فرما رہے ہیں بلکہ وہ بھی اس الہام کے اسی طرح سامع ہوتے ہیں جیسے دیگر لوگ سن رہے ہوتے ہیں آپ دیکھیں جب کوئی غوطہ خور سمندر سے موتی نکالتا ہے تو وہ جب ساحل والوں کو وہ موتی دکھاتا ہے تو وہ بھی اسے دیکھنے میں دوسروں میں شامل ہوتا ہے کیونکہ جو موتی نکلتا ہے وہ نکالنے والا بھی اسے پہلی مرتبہ ہی دیکھ رہا ہوتا ہے اسی طرح مرشد خود کلام فرما رہا ہوتا ہے مگر وہ خود بھی اسے پہلی بار سن رہا ہوتا ہے کیونکہ یہ شہنشاہِ معظم امامِ زمانہ عجلکے خزانہ ہائے عرفان سے اسے بھی اسی لمحے مل رہا ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار