

Loading content...
جب آپ کو مالک پاک شہنشاہِ معظم امام زمانہ عجلیا مالک مطلق شہنشاہ معظم حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے ایک مرشد عطا ہوتاہے تو اس کے بارے میںیہ عقیدہ رکھنا چاہیے کہ یہ ہمیں ان پاک ذواتِ متعالیہ نے اپنے عوض عطا فرمایا ہے اور یہ ہمیں امامت و رسالت کے متبادل کے طور پر عطا فرمائے گئے ہیں اور یہی ہمارے اِمی جیٹ Immediate نبی وامام ہیں ان پر مکمل اعتماد اور بھروسہ کرنا لازم ہوتا ہے اور مرشد پاک کے بارے میں یہی سوچے کہ اگر اس دور میں مسند امامت ونبووت موجود ہوتی تو اسے اس کا کس طرح ادب واحترام کرنا پڑتا یا وہ اس کا کیسا ادب کرنا پسند کرتا؟ بس ویسا ہی مرشد کا ادب کرے یعنی اس کا ادب اس کے متعلقات کا ادب اس کے منسوبات کا ادب اس کے در گھر کا ادب اس کے سائے کا بھی ادب کرے کہ اس پہ بھی قدم نہیں آنا چاہیے رفع حاجت کے وقت اس کے گھر کی طرف رخ نہ کرے اسی طرح خود سوچتا چلا جائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار