

Loading content...
لا تقدموا بین یدیہ کی تفسیر میں یہ بھی فرمایا گیا ہے کہ لا تکلموا بین یدیہ کہ مرشد کے آداب میں سے ایک یہ بھی ہے کہ کسی بھی معاملے میں اس سے سبقت نہ کی جائے خصوصاً کلام میں جیسا کہ ایک عام محفل میں آدمی کلام کرنے والے کو لقمے دیتا ہے اور باتوں میں گرہ لگاتا رہتا ہے یہ بھی مرشد کی بزم میں سوئے ادبی شمار ہوتی ہے اس لیے حکم یہ ہے کہ مرشد کی محفل میں خاموشی کو لازم رکھیں اور جب تک مرشد حکم کلام نہ فرمائے خاموش رہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار