

Loading content...
جو آدمی ارادت میں ادب سے ناواقف رہتا ہے وہ اس راستے پر چند گام بھی نہیں چل سکتا اور کسی بے ادبی کی وجہ سے ابدی ہلاکتوں کے گہرائیوں میں جا گرتا ہے اسی لیے عرفاء کرام کا مقولہ ہے کہ باادب بامراد بے ادب بے مراد یعنی اگر کسی کو کچھ حاصل ہوتا ہے تو بقدر ادب ہی حاصل ہوتا ہے اور بے ادب محروم رہتا ہے اس لیے ایک نووارِ راہِ سلوک کو آگاہ کرنے کیلئے میں یہاں چند آداب کا ذکر کرنا ضروری سمجھتا ہوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار