

Loading content...
ایک جگہء دو عرفاء مرشد جمع ہوگئے انہوں نے مشورہ کیا کہ یہ رات ہمیں ایک ساتھ گزارنا چاہیے اس بات پر ان کا اتفاق ہوگیا اور انہوںنے وہ رات ایکساتھ گزاری ان میں سے ایک مرشد نے پہلی نصف شب آرام فرمایا اور نصف شب کے بعد انہوں نے عبادت کا آغاز فرمایا جبکہ دوسرے مرشد نے اول شب سے ساری رات عبادت میں گزار دی جب صبح ہوئی تو انہوں نے پوچھا بھائی صاحب آپ کے حلقہ ارادت میںکتنے لوگ شامل ہیں؟ انہوں نے جواب دیا کہ ایک سو کے قریب ہوں گے تو جنہوں نے ساری رات عبادت میں گزاری تھی وہ چونکے کہ اتنے زیادہ لوگ آپ کے حلقہ ارادت میں شامل ہیں اور آ پ آدھی رات سوتے رہے۔اس پر دوسرے نے سوال کیا آپ کے کتنے ارادت مند ہیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار