

Loading content...
اسی طرح سیروسلوک میں عرفان وطریقت کے سفر میں بھی ایک ہدایت کرنے والے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ایک عام سفر میں اور سفر طریقت میں بہت بڑا فرق ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ عام مسافر کو راستوں پرچلنے والے ملتے رہتے ہیں اس لیے وہ بغیر رہنما کے بھی سفر جاری رکھ سکتے ہیں مگر اس راستے میں راہ دکھانے والے اور راہ سے بہکانے والوں کا مجمع رہتا ہے اس لیے اس سفر میں انسان کو ایک ایسے معتمد رہنما کی ضرورت ہوتی ہے جو ان مراحل سے پہلے گزر چکا ہو اور اسے معلوم ہو کہ وہاں کس چیز کی ضرورت ہوگی وہاں کون سی چیز نقصان دیتی ہے اور کون سی چیز وہاں فائدہ دیتی ہے جیسے ایک انٹرنیشنل ٹیم کا کھلاڑی اپنی تربیت ایک کوچ اور ایک ڈاکٹر کی مرضی کے مطابق کرتا ہے اسی طرح اس راہ کے مسافر کو بھی کسی کی زیرنگرانی سفر کرنا پڑتا ہے ورنہ اسے دو چیزوں میں سے ایک سے سابقہ ضرور پڑے گا یا تو وہ کسی نہ کسی موڑ پر راستے سے اتر جائے گا یا پھر وہ کسی سنگ میل کو اپنی آخری منزل سمجھ کر بیٹھ جائے گا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار