

Loading content...
مرشد کا مقام اس طرح سمجھا جا سکتا ہے کہ جیسے جسمانی امراض کیلئے ایک حاذق حکیم یا ڈاکٹر ہوتا ہے جسمانی ترقی اور صحت کیلئے جیسے ایک کوچ کی ضرورت ہوتی ہے یا جیسے عمومی تعلیم کیلئے ایک استاد کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح روحانی استاد مرشد کامل ہوتا ہے جس طرح نیم حکیم جان کا خطرہ ہوتا ہے اور نیم ملا ایمان کا دشمن ہوتا ہے اسی طرح نیم مرشد ابدی ہلاکت کا باعث ہوتا ہے اس لیے مرشد کا کامل ہونا ضروری ہے اور اسے فقر میں مرشد اور اہل شرع اسے شیخ کا نام دیتے ہیں ہندی زبان میں اسے گرو کہا جاتا ہے انگلش میں اسے "MASTER" کہتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار