

Loading content...
دوستو میری اس بات سے یہ نہ سمجھ لینا کہ سب کچھ شریعت ہے کیونکہ جو لوگ شریعت پر اکتفیٰ کرتے ہیں عرفاء انہیں قشری کہتے ہیں کیونکہ انہوں نے بادام یا اخروٹ کے چھلکے ہی کو بادام سمجھ لیا ہے حالانکہ بادام یا کسی بھی چیز کا چھلکا اصل مغز نہیں ہوا کرتا اور نہ ہی کوئی اسے اصل چیز سمجھتا ہے یہ شریعت تو اصل رازوں کی محافظت کیلئے ہوتی ہے مگر اصل وہ ہوتا ہے جو اس کے اندر محفوظ ہوتا ہے جیسے جسم کے اندر روح ہوتی ہے اور وہی روح جسم سے نکل جائے تو جسم مردہ ہوتا ہے اور چند روز بعد اس میں کیڑے پڑ جاتے ہیں اور وہ فاسد ہو جاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار