

Loading content...
کو کسی چور دروازے سے حاصل کر سکتا ہے بلکہ اس سے صرف مشاہدہ ہو سکتا ہے حصول کیلئے وہی طریقہ اختیار کرنا پڑے گا جو اولیائے کرام اور پاک ذوات متعالیہ علیہم الصلوات والسلام نے فرمایا ہے اور اس کے حصول کیلئے وہی لمبا پراسس Process ہوگا خاردار جنگل ہوں گے اس میں خواہشات نفس کے سانپ اور اژدہا ہوں گے لذات دنیا کے درندے ہوں گے ان سے لڑنا پڑے گا ابلیس جیسا موذی مقابلے میں آئے گا نفس امارہ چیتے کی طرح چھپ کر حملے کرے گا اس میں زخمی ہونا پڑے گا طالبان دنیا Wild Dogs کی طرح کاٹ کھانے کو دوڑیں گے ان سے لڑنا پڑے گا غرض ہر قسمی داخلی وخارجی دشمنوں کے سامنے سینہ سپر ہونا پڑے گا لیکن اس کا ایک فائدہ ہوگا کہ آپ کو اپنے راستے کی صداقت اور درستی کا سو فیصد یقین ہو جائے گا اور ملنے والا ریٹرسامنے موجود ہوگا اس طر ح آپ میں روحانیت کے پرخطر راستے پر چلنے کا حوصلہ پیدا ہو جائے گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار